دین کی اصل روح یہ ہے کہ مخلوق خداکی تکلیفوں کوکم کیاجائے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on June 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر مستحقین میں عید راشن گفٹس تقسیم کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین کی اصل روح یہ ہے کہ مخلوق خداکی تکلیفوں کوکم کیاجائے،ان کی پریشانیوں،دکھوں اورمصیبتوں کے وقت ان کے کام آیا جائے ۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیداکرناہی اصل دین ہے۔اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفےئروبیت المال فیصل آباد کے سینئر عہدیداران چوہدری محمد اشرف (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر)محترمہ صوفیہ رضوان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)،محترمہ معافیہ خان(ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)اورمیڈم ظل ھما (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے خصوصی طور پر شرکت کی اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی شبانہ روزکاوشوں کوانسانیت کیلئے گرانقدرسرمایہ حیات قراردیا۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے اعلیٰ عہدیداران اورمرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے کہاکہ لاثانی سیکرٹریٹ سمیت ملک بھر میں ہماری تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں رمضان المبارک میں سحری وافطاری کے علاوہ روزانہ،ہفتہ وار،پندرہ روزہ اورماہانہ بنیادوں پرساراسال فری لنگر کے خصوصی انتظامات کرتی ہیں،اسکے علاوہ بیرون ممالک میں بھی ہمارے کارکنان بلاامتیاز مذاہب ومسالک مخلوق خداکی خدمت میں کلیدی کرداراداکررہے ہیں،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کایہ طرہ امتیاز ہے کہ یہ ادارہ اپنی مددآپ کے تحت زندگی کے ہر شعبے میں چوبیس گھنٹے اللہ کی مخلوق کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔اس پروقارتقریب میں اہل علاقہ اورگردونواح سے کثیرتعداد میں مردخواتین نے عیدراشن گفٹس وصول کرکے چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی درازی عمراور بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں اورانہیں انسانیت کیلئے مسیحا قراردیا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH…….GREAT EFFORTS BY LASANI WELFARE FOUNDATION INTERNATIONAL





Weboy

Premium WordPress Themes