بھارتی جاسوس کل بھوشن کوسزائے موت سنانے کافیصلہ درست ہے،سرفرازبگٹی

Published on April 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی ) بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن کوسزائے موت سنانے کافیصلہ درست ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بیرونی عناصر ملوث ہیں، لہذا میرا ماننا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف سنایا جانے والا یہ فیصلہ مثبت ہے۔ سرفراز بگٹی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے تجزیہ نگار اکرام سہگل نے کہا کہ بھارتی جاسوس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اس لیے اسے سزا جلدی دینی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہاکہکل بھوشن یادیو نے اپنے نیٹ ورک سمیت تمام تفصیلات بھی دی تھیں حالانکہ جاسوس کچھ نہیں بتاتے۔ اکرام سہگل نے کا کہ بھارتی جاسوس کو سزا دے کر پاکستان کی جانب سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایسا کام جو بھی کرے گا اس کو یہی سزاملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے آپریشن ردالفساد پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes