بہاولنگر کی لڑکی شاہ رخ خان کی فین،لڑکا دیوانہ

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments


بہاولنگر(یو این پی)لڑکی شاہ رخ خان کی فین،لڑکا شاہ رخ خان کا دیوانہ،لاکھوں میلوں کی دوری لیکن رب نے بنا دی جوڑی،بہاولنگر کا اللہ دتہ اورامریکی لڑکی یاسمین محمود کی فیس بک پردوستی ہوئی اب شادی ہو گئی ۔ بہاولنگر کے اللہ دتہ بالی وڈ کنگ خان کے مداح ہیں اور امریکا سے آئی یاسمین محمود شاہ رخ خان کی دیوانی ہیں ، دونوں کی سوشل میڈیا پردوستی کی وجہ بھی یہی ہے۔دونوں کی دوستی محبت میں بدلی تو یاسمیں سات سمندر پار کر کے بہاول نگر آئی اور پھر دونوں کی شادی ہو گئی ۔اس شادی پر دلہا دلہن ہی نہیں پورا گاؤں خوش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog