دنیا کا سب سے طاقتور ایٹم بم کس ملک کے پاس ہے اور یہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے؟ جواب آپ کے تمام خیالات غلط ثابت کردے گا، یہ امریکہ نہیں بلکہ۔

Published on April 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

ماسکو (یواین پی)آج کل دنیا کے طاقتور ترین بموں کا خوب چرچاہورہا ہے۔ پہلے امریکہ نے ”تمام بموں کی ماں“ کہلانے والا طاقتور بم افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں گرا کر تہلکہ برپا کر دیا اور اس کے بعد روس کے ایم او پی بم کا انکشاف سامنے آیا، جسے ”تمام بموں کا باپ“ قرار دیا گیا۔ کہا جاتاہے کہ یہ ”تمام بموں کی ماں“ سے بھی چار گنا زیادہ طاقتور ہے۔ روس نے اسی انکشاف پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اب اس خوفناک ہتھیار کا راز بھی دنیا کے سامنے کھول دیا ہے جسے انسانی تاریخ کا طاقتور ترین ایٹم بم قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کا نام ”زار بمبا“ یا ”بگ ایوان“ ہے اور اس کی طاقت 50 میگا ٹن بتائی گئی ہے، یعنی یہ امریکہ کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے دورن جاپانی شہر ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے ساڑھے تین ہزار گنا طاقتور ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes