پنجاب اسمبلی میں ”گو گو “ اور ”رو رو “کے نعرے ، مقدس ایوان مچھلی منڈی بن گیا

Published on April 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

      لاہور( یو این پی)پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعرے بلند ہوگئے۔ اپوزیشن وزیر اعظم کے خلاف قراداد لانا چا ہ رہی تھی جس کی اجازت نہیں دی گئی، اس پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب اپوزیشن نے آﺅٹ آف ٹرن قرارداد لانے کی کوشش کی، سپیکر اسمبلی نے مئوقف اختیار کیا کہ قراداد لانے کے لئے14دن پہلے بتانا ہوتا ہے، اس پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے، مگر سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس کی اجازت دی جس پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔اپوزیشن اراکین نے اپنے بنچوں پر کھڑے ہوکر ”گو نواز گو “ کے نعرے لگانا شروع کردئیے جبکہ حکومتی اراکین ”رو عمران رو “ کے نعرے لگاتے رہے۔ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے جبکہ اپوزیشن ایوان میں نعرے لگاتے رہے اور بعد ازاں اسمبلی کے اجلاس سے واک آﺅٹ کردیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں پانامہ پیپرز سے متعلق قرارداد جمع کرائی تھی جس میں مطالبہ تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوں۔کیوں کہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہیں ہوں گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes