کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 722)      No Comments


کنگسٹن (یو این پی ) کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کو جیت کیلئے صرف 32 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جسے اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے  93 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 110 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ یہ وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی جنہوں نے وشال سنگھ کو بولڈ کر کے باہر کی راہ دکھائی۔ وشال سنگھ نے صرف 9 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 129 کے سکور پر گری جب بشو صرف 18 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ اس سے اگلی ہی گیند پر شین ڈوروچ بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 151 کے سکور پر ہی پہنچا تھا کہ اسے آٹھویں وکٹ بھی گنوانا پڑ گئی۔ اس مرتبہ جیسن ہولڈر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا شکور بنے۔ ہولڈر صرف 14 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے سکور میں صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ ان کا نواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوزف تھے جن کی وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی گیبریل کو بھی یاسر شاہ نے صفر پر چلتا کیا۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme