ٹک ٹک کے نام سے مشہور مصباح الحق نے جاتے جاتے دھونی اور پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ایسے کام میں مات دیدی کہ جان کر بھارتیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

   کنگسٹن (یو این پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو بلندیوں پر لے جانے والے مصباح الحق کا ٹیسٹ کیرئیر انتہائی روشن اور اعزازت سے سجاہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی اپنے کیرئیر پر لگے ’تمغوں‘ میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔مصباح الحق کی قیادت نے قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں جہاں 25 ویں فتح حاصل کی وہیں انہوں نے میچ جیتنے کیلئے لگائے گئے 2 لگاتار چھکوں کی بدولت بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 78 چھکے مارے تھے جبکہ مصباح الحق نے یہ سنگ میل صرف 73 میچوں میں عبور کر لیا ہے او رقوی امید ہے کہ وہ بقیہ 2 میچوں میں مزید چھکے بھی ماریں گے۔اس سے قبل انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں چھکے مارے تو ان کے مجموعی چھکوں کی تعداد 76 ہو گئی جو رکنی پونٹنگ کے 73 چھکوں سے 3 زیادہ ہے اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی تاریخ کے کامیاب کپتان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ مصباح الحق کو سست بیٹنگ کی وجہ سے ٹک ٹک کا نام دیا گیا تھا تاہم انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میںصرف 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری سر ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنا نام جوڑا تاہم بعد ازاں میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکالم نے صرف 54 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز مصباح الحق کے نام ہی ہے جنہوں نے 2005ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں صرف 21 گیندوں پر 50 رنز مکمل کئے تھے اور ناقدین کا منہ بند کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题