شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے؛آرمی چیف کا شہداء اور لواحقین کوسلام

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر شہداء پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔پرومو میں آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام ، #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے۔پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔شہدا جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے ۔اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جب کہ کشمیری شہدا اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔خیال رہے یوم دفاع وشہدا(آج) چھ ستمبر جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog