گورنر ہاوس کے باہرکے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا دھر نا دوسرے روز بھی جاری

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے مرکزی کیمپ میں ناشتہ کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کے الیکٹرک کیخلاف گورنر ہاوس پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کررہے ہیں، گورنر ہاوس کے قریب کیمپ قائم کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان موجود ہیں، پولیس کی نفری بھی گورنر ہاوس کے اطراف موجود ہے۔ مظاہرین نے صبح سویرے دھرنا کیمپ میں چنا پراٹھا اور چائے کا ناشتہ کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسٹمنٹ ، ڈبل بینک چارجز ،میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes