اصل فلاح انسان کے اخلاق اور روح میں مثبت تبدیلی پیدا کرنا ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) ایوان اقبال لاہور میں انٹرینشل شگاگو لیبر کفیڈریشن پاکستان چیپٹر کی جانب سے لیبر ڈے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو شگاگو ایوارڈز دیئے گئے۔ جس کا اہتمام چےئرمین شگاگو لیبر کفنیڈریشن جناب ڈاکٹر اعظم آرائیں گزشتہ 13 سالوں سے کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں پولیس،وارڈنز ،1122 ،محکمہ ہیلتھ سے مس عائشہ ممتاز صاحبہ (اداکار رنگیلا صاحب کی صاحبزادی)و دیگر کو ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔مگر جس شخصیت کو سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا اور بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا وہ موجودہ دور کی عظیم روحانی شخصیت چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی شخصیت تھی۔ جن کے بارے میں چےئرمین شگاگو لیبر کفیڈریشن جناب ڈاکٹر اعظم آرائیں صاحب کا کہنا تھاکہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار حیران کن طور پر مخلوق خدا کی خدمت ہر شعبہ میں کر رہے ہیں۔اور ان کو ایوارڈ دینا انٹر نیشنل شگاگو لیبر کفیڈریشن پاکستان چیپٹر کی تنظیم کیلئے باعث اعزاز ہے۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکی جانب سے فلاح انسانیت ،بین المذاہب امن اتحاد ،فروغ امن اور دیگر شعبہ جات میں کی جانے والی خدمات کو دیکھ رہے ہیں ،اور ان کی متاثر کن شخصیت اور عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے ہمیں انہیں ایوارڈ دیتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایک ایسی عظیم شخصیت جو کہ زندگی کے ہرشعبے میں بلاامتیاز مذاہب ومسالک انسانیت کی بے لوث خدمت کافریضہ سرانجام دے رہی ہے ،ایسی شخصیت کاایوارڈ دینا شکاگو تنظیم کیلئے باعث اعزاز ہے۔ آج اس فورم پر میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ ہم سب کو صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیئے کہ مذہب اور انسانیت 2 الگ الگ چیزیں نہیں بلکہ لازم و ملزوم ہیں۔ اس موقع پر چےئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ محنت سے رزق کمانے والا اللہ کادوست ہوتاہے، اصل فلاح ہے ہی وہی جو انسان کے اخلاق اور روح میں مثبت تبدیلی پیدا کردے،انسان کے دل میں خوف خدا اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو جاناہی روحانیت ہے ۔اصل ورکر وہی ہے جو خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا یہی مشن ہے کہ بنی نوع انسان کو ذہنی طور پر اس قدر پختہ اور مستحکم کر دیا جائے کہ خود بخود اس کے اخلاق سنور جائیں،اس میں بھائی چارہ،محبت ،ایثار ،قربانی ،کسی کا حق نہ کھانا،زمین جائیداد پر ناجائز قبضہ نہ کرنا جیسی صفات پیدا ہوجائیں۔اور مزید اسکا وجود بنی نوع انسان اور اللہ کی تمام مخلوقات کیلئے باعث راحت بن جائے ۔اور یوں وہ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت کی معراج کو پہنچ سکتا ہے۔ جس سے معاشرہ پر امن اور خوشحال ہو سکتا ہے۔ حکومت مزدورں کی فلاح وبہبود اوربنیادی حقوق کیلئے ٹھوس اورموثر اقدامات کرےء چونکہ مہنگائی نے ملک کے اس طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے ،اس لئے مزدورں کی روزانہ اورماہانہ اجرت بھی بڑھائی جائے تاکہ ملک کے اس پسے ہوئے طبقے کو بھی خوشحالی نصیب ہو۔تقریب کے اختتام پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy