مسلم لیگ (ن) کے پاس جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے؛قمر زمان کائرہ

Published on May 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments


لاہور(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے تھے کہ تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دوں گا ورنہ میرا نام تبدیل کر دینا کیا آج تک لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے ملک میں بے روزگاری ختم ہوئی ہے بلکہ پچھلے 4 سالوں میں ایک چیز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ قرضہ ہے ان خیالات کا اظہار قمر زمان کائرہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے کشکول توڑنے کا عوام سے عہد کیا تھا جبکہ کہ اب تو عوام بھی خوب جان چکے ہیں کہ کشکول نہیں ٹوٹے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ہماری میٹنگ سے ڈر گئی ہے۔ جبکہ جلسہ ہو گا تو ان کیا حال ہو گا جبکہ حکمران جماعت نے کہا تھا کہ ہم پی آئی اے اور ریلوے کو بحال کریں گے لیکن اب ان کا زیادہ برا حال ہے۔ اس بار پنجاب میں بھی ہماری حکومت ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes