شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار سنبھالنے کے چھ کامیاب سال مکمل ہونے پر مبارک باد

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار سنبھالنے کے چھ کامیاب سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کے عوام اور سعودی عرب میں مقیم دیگر لاکھوں تارکین وطن نے خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی درازی عمر کی دعا کی اس موقع پر سعودی ریڈیو اور ویڈیو سروس کو سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز قونصل جنرل خالد مجید ۔۔پاکستانی صحافیوں کی تنظیموں پاکستان جرنلسٹ فورم اور پاک میڈیا فورم و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے کہا کہ ، یہ نا صرف سعودی عوام کیلئے بلکہ دنیا بھرمیں امن پسند اربوں افراد کیلئے نہائت خوشی کو موقع ہے کہ مسلم دنیا اور امن پسند ممالک کی ولولہ انگیز شخصیت خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے اقتدار نشینی کی چھ کامیاب ترین سال مکمل کررہے ہیں، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زندگی کامیابیوں سے بھرپور ہے انہوں نے سعودی عرب کی ترقی اور اس کی عالمی شہرت کو بڑھانے میں بے پناہ کام کی ہے نہ صرف ان چھ سالوں میں سعودی عرب کو دنیا میں عظیم مملکت بنانے اہم کردار اور فہم و فراست کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے آج کے سب سے بڑے ناسور اور دنیا کو پیش دہشت گردی کو نہ صرف مملکت سے جہنم رسید کیا بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے امن پسند ممالک سے ملکر کام کیا انہوں نے اپنے ان چھ سالہ کامیاب دور میں کئی ممالک میں امن قائم کرنے کے لئے دنیا کے بہت سے حصوں میں تصادم کرنے والی جماعتوں کے مابین متضاد نظریات کو مفاہمت کرانے کے لئے کام کیا۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام جو خادم الحرمین الشریفین کیلئے دعا گو رہتے ہیں پیغامات میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی مضبوط معیشت کی وجہ سے G20 کی اس سال سربراہی سعودی عرب کو سونپی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme