سیاسی انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ، مدرسہ کے طلبا کو شدید پریشانی لاحق ،اعلی حکام نوٹس لیں‌

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

تاندلیانوالہ (رپورٹ فرخ سلیم)تاندلیانوالہ نہر پل مسجد الفتح کو صرف ایک شخص کیوجہ سے نہیں بنایا جارہا ہے اور پل پر ساٹے ہوگیا جیسا جهوٹ عوام کیساته بولا گیا اور بارہا خود ساختہ احتجاج کروائے گئے جنکو ٹی ایم اے سے آپریٹ کیا گیا . اس پل نہ بننے سے مدرسہ کے حفاظ و طلبا کو شدید پریشانی سے دوچار کیا گیا . پل سے رابطہ مہر سرفراز کے میڈیکل سٹور کو ہوجائے گا ، مہر سرفراز کا کاروبار زندگی معطل اور رزق بند کرنے سے جیسی کم عقلی پر مبنی سیاست کرنے والوں کو شائد معلوم نہیں ہے کہ اللہ پاک کی ذات بہترین رزق دینے والی ہے . انہی پلوں کی تعمیر کروانے کیلئے شیڈول سے ہٹ کر نہر کو بند کروایا گیا اور بیس بنا کر مٹی نکلوا لی گئی . اس بهل ( مٹی ) کو فری میں گهاس لگانے کیلئے نہر کی سائیڈ پر لگادیا گیا اور فقط اس گهاس کا ٹی ایم اے سے ایک کروڑ روپیہ بل وصول کرلیا گیا اور حسب روایت پیسوں کو تقسیم کرلیا گیا . عوام جانتی ہیکہ الیکشن میں چئیرمین بننے سے قبل ایم پی اے پینل نے کتنا پیسہ بہایا اور اب یہ لوگ پیسہ پورا کرنے کیلئے عوام کے پیسوں سے چلنے والی ٹی ایم اے کو استعمال کررہے ہیں . اس پل کی بارہا میری جانب سے یاد دہانی کروائی گئی کہ براہ کرم ! مسجد کے نمازی خوار ہورہے ہیں . ہسپتال کے مریض تڑپ کر اور سسک کر جانیں دے رہے ہیں . پردیس سے آنے والی مائیں بہنیں پریشان ہیں لیکن ان لوگوں نے تاندلیانوالہ کو اسی ظالمانہ بادشاہت کے دور میں دهکیل دیا کہ جب لوگ پلوں سے گزرتے وقت ایک کی بجائے دو روپے ٹیکس بهی دیتے تهے اور ایک کیبجائے دو جوتے بهی کهاتے تهے . جب تک مٹی نہر کی سائیڈ پر پڑی رہی تهی تب تک لوگوں کے گهروں میں گهٹا مٹی اور ذلالت کا باعث بنی لیکن ہمارے چئیرمین سٹی صاحب کا تخریب کاری میں کوئی ثانی نہ ملا تو اسی مٹی کو گهاس لگانے کیلئے استعمال کرلیا اور عوام سے پیسے بهی ڈبل وصول کرلئے اور اس مٹی کو سونے بنا لیا . افسوس ہائے افسوس کہ ہم جیسے جو عوام کیلئے اس پینل کیساته چلے تهے ہمیں بهی ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار یہ مٹی میری ماں ہے . مجهے بهی اسی مٹی میں جا کر دفن ہونا ہے . ایم پی اے پینل تو زندوں پر مٹی ڈال رہا ہے . ہماری نئی نسل کے مستقبل پر مٹی ڈال رہا ہے . مجهے دکه نہیں ہوتا اگر آپ ہمارے ساته جهوٹ نہیں بولتے اور ہم یوں عوام کے سامنے ذلیل نہ ہوتے لیکن انشااللہ آخر کار حق سچ نے غالب آنا ہوتا ہے . شائد یہی سچ میرے سامنے آنا تها اور مجهے پورا سچ بولنے کیلئے آپکے سامنے آنا پڑنا تها .

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes