چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ آسٹریلیا

Published on May 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا آسٹریلیا کا دورہ آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات پیشہ ورانہ اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات جو آسٹریلیا کے دورہ پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی اس دوران پیشہ ورانہ اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جنرل زبیر محمود حیات نے آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہان، خارجہ امور کے وزیر اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آسٹریلوی قیادت نے پاک فوج کی اعلی صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme