کراچی میں رینجرز اسنیپ چیکنگ، کارروائیوں میں3ملزمان گرفتار

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

کراچی(یو این پی)کراچی میں رات گئے پولیس کی کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حسن اسکوائر پر رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کی جس کے دوران گاڑیاں اور دستاویزات چیک کی گئیں۔کراچی شہر میں رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی اقدامات، پرانی سبزی منڈی اور حسن اسکوائر پر رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کی اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔اسنیپ چیکنگ میں رینجرز کی موبائلوں اور موٹر سائیکل سوار اہلکار وں نے حصہ لیا، چیکنگ کے دوران مشکوک کاروں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ گاڑیوں کے کاغذات اور ڈرائیورز کے شناختی کوائف چیک بھی چیک کیے گئے۔دوسری جانب اورنگی ٹاون مچھلی مارکیٹ میں پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی اور تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ادھر پی آئی بی کالونی میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme