پشاور میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 32 ملزمان گرفتار

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

پشاور(یو این پی)پولیس اور حساس اداروں نے پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 32 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز آپریشن بڈھ بیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئے گئے جس کے نتیجے میں 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول،پانچ رائفل اور ستر کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy