جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں مون جے اِن کی کامیابی

Published on May 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments


 سیول (یواین پی) جنوبی کوریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کی طرف جھکاو رکھنے والے وکیل مون جے اِن نے کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون کے حق میں 41.4 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں، جبکہ ان کے قریب ترین قدامت پسند ہونگ جون پیو تھے، جن کے حق میں 23.3 فیصد ووٹ پڑے۔ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes