لاہور: مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 6مشکوک افراد زیرحراست

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور(یو این پی)پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی۔دہشتگردی خطرات کے پیش نظر لاہور میں پولیس نے اقبال ٹان اور شیراکوٹ میں شہریوں کے شناختی کوائف کی تصدیق کیلئے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 27گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اس دوران 72افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔شہریوں کی جانب سے مکمل کوائف ظاہر نہ کرنے پر 6مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوائف ظاہر کرنے والے افراد کو رہا کردیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes