آصف زرداری سے میرارشتہ بھائی اور قائد کا ہے :ڈاکٹر تنویر زمانی

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

222جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبلا کرنے نہیں آئیں بلکہ وہ لیاری اور لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گی
اسلام آباد(یو این پی)پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی نے ان کے او رسابق صدر زرداری کے بارے میں چل رہی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے ان کا رشتہ بھائی اور قائد کاہے۔تفصیلات کے مطابق تنویر زمانی کا کہناتھا کہ ان کا نکاح تحسین جاوید صدیقی سے ہواہے اور زرداری سے ان کا قائد اور بھائی کا رشتہ ہے جبکہ وہ کسی بھی سجاول زرداری نامی شخص کو نہیں جانتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری میں لڑائی کروانے کیلئے ان کا نام استعمال کیا گیاہے۔ان کاکہناتھا کہ وہ جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبلا کرنے نہیں آئیں بلکہ وہ لیاری اور لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes