محکمہ لوکل گورنمنٹ رابطہ کونسل کے اجلاس میں 15کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

مظفرآباد(یو این پی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقدہ محکمہ لوکل گورنمنٹ رابطہ کونسل کے اجلاس میں 15کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد لوکل کونسلز کے لیئے مختص بجٹ کے استعمال کے لیئے موئثر حکمت عملی ترتیب دے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد لوکل کونسلز کو تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک مہیاء کرنے کے لیئے معقول بجٹ مہیا کیا جائے گا ۔اس بجٹ کے تصرف اور اہداف کی بروقت تکمیل کے لیئے محکمہ لوکل گورنمنٹ تیاری مکمل کرلے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت منظور شدہ منصوبوں کو بہر صورت 30جون تک مکمل کیا جائے ۔پی ایم سی آئی ڈی پی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیئے مزید جاندار اقدامات اٹھائے جائیں پی ایم سی آئی ڈی پی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ خود بھی کروں گا محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اب تک بہت اچھا کام کیا ہے جس پر سیکرٹری اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے وزیراعظم آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات ،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت فی حلقہ ساڑھے 4کروڑ روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں یہ رقم دیہی اور شہری علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے لوکل گورنمنٹ کارکردگی کو سراہا او رموئثر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں ۔اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آئی ڈی پی اگلے مالی سال تک جاری رہے گا۔آمدہ بجٹ میں اس پروگرام کے تحت معقول فنڈز مختص کیئے جائیں گے ہماری کوشش اور عزم ہے کہ ہر گھر تک بنیادی سہولیات مہیا ہوں اور ریاستی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز پر ملیں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے بلدیاتی نظام بحال کر کے لوکل کونسلز کو تعمیر و ترقی کے لیئے معقول بجٹ مہیا کیا جائے گا تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں اور محلوں اور دیہاتوں کی سطح پر تعمیر و ترقی کاعمل شروع ہو سکے ۔بلدیاتی نظام کے تحت عوام الناس کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کر نا اور بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے محکمہ لوکل گورنمنٹ اس سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلے اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے مقامی سطح پر بجٹ کے تصرف کے لیئے جاندار حکمت عملی ترتیب دے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پالیسی طے کر رکھی ہے کہ دیہی علاقوں کے عوام کو شہروں کے برابر پانی ،بجلی ،سڑک سمیت دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو اور ان کی مشکلات و مسائل کم ہو سکیں دیہی علاقوں کے عوام کو شہری علاقوں میں مقیم عوام کے برابر سہولیات کی فراہمی کے ویژن کو پائیہ تکمیل تک تک پہنچانے کے لیئے حکومتی سطح پر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اس حکمت عملی پر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں کے ذریعے عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme