پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments


پشاور(یواین پی)پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنماوں نے اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس کی دھجیاں اڑادیں۔مقامی انتظامیہ چند روز قبل شہر میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی تھی۔بدھ کوواپڈ کے خلاف پشاور میں ہونے والے مظاہرے میں ضلعی ناظم ارباب عاصم،صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور ، رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی سمیت کئی اہم رہنماوں نے شرکت کی۔اس موقع پرواپڈ ہاوس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل شہر میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی مگر یہاں پشاور۔ضلعی انتظامیہ تحریک انصاف کے رہنماوں کے آگے بے بس نظر آئی اور انہوں نے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔روایتی طور پر احتجاج کے دوران بھی پی ٹی آئی رہنماوں دو حصوں میں تقسیم ہوئے۔عائشہ گلا لئی نے ضلعی ناظم کی جانب سے واپڈا حکام کے ساتھ کئے جانے والے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال میں نے دی تھی لہذا پیسکو کے چیف مجھ سے مذاکرات کریں ۔دوسری جانب ضلعی ناظم پشاور ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام سے ہمارے مذاکرات کامیاب ہوئے اور انہوں نے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ۔ جس میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ میں چار گھنٹے ریلیف کا وعدہ کیا گیا۔ عائشہ گلالئی کے احتجاج پر ضلعی ناظم کا کہنا تھا کہ انہیں منالیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes