وزیراعلی ٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے بھتیجے میر اصغر زہری کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھ دھابیجی میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے وزیراعلی ٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے بھتیجے میر اصغر زہری کے قتل کا کیس تاحال درج نہ ہوسکا جبکہ ملزم وزیراعلی بلوچستان کا دوسرا بھیتجا رسول بخش زہری جو تاحال پولیس کے تحویل میں ہے جیسے پولیس نے تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر رکھا ہے مگر پولیس نے چوبیس گھنٹے گزارنے کے باوجود کوئی کیس درج نہیں کیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پولیس کی تحویل میں ہے تاہم پولیس بھی میڈیا کو پولیس ملزم کس تھانے میں بند ہے کچھ نہیں بتایا جارہا ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ایس ایس پی ٹھٹھ کو واقعہ کا کیس درج نہ کرنیکی ہدایت کی ہے بتایا جاتا ہے کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو جائیداد کے تنازعہ پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا مقتول میر اصغر زہری کو دھابیجی میں واقع مدینہ مسجد کے صحن میں سپردخاک کردیا گیا ہے اور زہری ہاوس دھابیجی میں مقتول کے والد علی نواز زہری سے سیاسی سماجی رہنماوں و شہریوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا اپنے بھائی سے بھتیجے کے قتل کا اظہار افسوس
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے اتوار کے روز ضلع ٹھٹھ کے علاقے دھابیجی زہری ہاوس پہنچ کر اپنے بھائی علی نواز زہری سے انکے بیٹے اور اپنے بھتیجے اصغر علی زہری کے قتل پر تعزیت کی اور واقعے کے متعلق بھائی سے معلومات حاصل کی اور بھتیجے کے قتل پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور ایس ایس پی ٹھٹھ فدا حسین مستوئی سے بھی واقعے کے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سینیٹرز نعمت اللہ زہری اور دیگر موجود تھے وزیراعلی بلوچستان کے دھابیجی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس کی بھاری نفری مقرر کی گئی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینجرز کا چھاپہ لیاری گینگ وار کے کارند ہ گرفتار
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں رینجرز کا چھاپہ لیاری گینگ وار کے کارند ے کو گرفتار کیا تعلق عزیر بلوچ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں رینجرز کراچی کی ٹیم نے اللصبح ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقے جھمپیر میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گل حسن بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے گل حسن بلوچ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھیوں میں شامل بتایا جاتا ہے جو کافی عرصہ سے جھمپیر کے علاقے میں روپوش تھا جیسے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے اسحلہ بھی برآمد کیا ہے گرفتاری کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题