بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے: مصباح الحق پر امید

Published on December 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

 

لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پر امید ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے جیت لی۔ اس سیریز کے دوران رنز مشین بابر اعظم موجود نہیں تھے، ان کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے قیادت سنبھالی جبکہ محمد رضوان کے 89 رنز کی بدولت تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی جیتا۔ کیونکہ پاکستان کو بابر اعظم کی کمی بہت محسوس ہوئی، عبد اللہ شفیق کے پاس تجربہ کی کمی ہے، وہ سیریز کے دوران ناکام ثابت ہوئے۔کرک انفو کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ کیونکہ انہوں نے ٹینس بال کے ساتھ پریکٹس کی ہے۔ انجریز سے متعلق ہم کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes