مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments


 لاہور(یواین پی) کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ “آفرین آفرین” گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی،جو شائقین میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداحوں کی طرف سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔اب تک تعداد ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔قصیدہ بردہ شریف کو معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے “آفرین آفرین” سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes