جٹ برادری گاﺅں کی اکثریتی برادری ہے نمبر داری ان کا حق ہے نمبرداری امیدواران کی پریس کانفرنس

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

گگو منڈی( یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا میرٹ اور اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل شخص کو نمبر دار مقرر کرنے کی سفارش کر دی مخالف امیدواران کا الزام تفصیلات کے مطابق چک نمبر241۔ ای بی کے نمبر دار ظفر اقبال کی وفات کے نئے نمبر دار کی نامزدگی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے چک نمبر241۔ ای بی کا دورہ کیا اور نمبر داری کے لیے چوہدری شہزاد کریم گجر کو موزوں امیدوار قرار دیا جس پر دیگر امیدواران ارسلان اقبال،عبدالغفار ایڈوکیٹ،راجہ محمد منیر،راجہ ابرارالحق،پرویز اقبال اور محمد آصف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے فیصلہ کو جانبدارانہ اور میرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے پر زور احتجاج کیا اور کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گاﺅں کی اکثریتی برادری سے پاکستانی شہری نمبر دار نامزد کیا جائے انہوں نےب کہا کہ جٹ برادری گاﺅں کی اکثریتی برادری ہے اور نمبر داری اس کا حق ہے جبکہ شہزاد کریم کا تعلق گجر برادری سے ہے جو تعداد کے لحاظ سے اقلیتی برادری ہے مذکورہ امیدواران نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے نمبر دار کے تقرر کے لیے گاﺅں میں عوام کو اکٹھا کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ دوسرے شہروں میں گئے ہوئے امیدواران نمبر دار ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے گاﺅں میں نہ آ سکے انہوں نے کہا کہ شہزاد کریم گجر برٹش نیشنلٹی ہولڈر ہے اس لیے وہ کسی صورت بھی نمبر دار نامزد ہونے کا اہل نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy