مصباح الحق نے دوستوں اورفیملی کی ہمراہ 43ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments


لاہور(یو این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق آج اپنی43 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں اپنی سالگرہ کا کیک فیملی اور دوستوں کے ساتھ کاٹا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان ، کرکٹ فینز کی جان، مصباح الحق نے لاہور کے مقامی کیفے میں رات 12بجے اپنی برتھ ڈے کا کیک کاٹا اس موقع پر مصباح کی فیملی اور فرینڈز سب ہی موجود تھے ۔مصباح اپنی برتھ ڈے پر کافی ایکسائیٹڈ نظر آئے ، سابق کپتان نے کافی عرصے بعد اپنی سالگرہ اس انداز میں منائی ۔مصباح الحق 28 مئی 1974 کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔2001 میں ٹیسٹ اور 2002 میں انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا ۔مصباح نے کچھ عرصہ قبل ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 65سال بعد تاریخی فتح حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes