بوریوالہ؛رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی قیمتیں بھی درج کرنے کاحکم

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے رمضان بازاروں پرتعینات حکام کوآگاہ کردیاہے
بوریوالہ(یو این پی)رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی قیمتیں بھی درج کرنے کاحکم۔یوا ین پی کے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں کے باہرنصب پرائس بورڈپراشیاء کی رمضان بازاروں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ کی قیمتیں بھی درج کی جائیں اورہرشے کی قیمت واضح درج کی جائے تاکہ لوگوں کو رمضان بازاروں اورعام مارکیٹ کے نرخوں میں فرق نظرآسکے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے رمضان بازاروں پرتعینات حکام کوآگاہ کردیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy