شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ، مزید 2 دن بجلی مکمل بحال نہیں ہو گی، کے الیکٹرک

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments


 کراچی(یو این پی)شہر قائد میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کا جینا اجیرن کر دیا۔ روزے میں گھنٹوں بجلی نہ ملنے پر شہری بلبلا اٹھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہیں ہوا تو وہ وقت دور نہیں جب ہر گلی اور محلے میں دما دم مست قلندر ہو گا۔ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ نہ دن میں بجلی ہوتی ہے اور نہ رات میں، کبھی لوڈشیڈنگ تو کبھی تکنیکی خرابی، کے الیکٹرک کی بہانے بازیوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں عوامی احتجاج اس کی ابتداء تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy