ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عید کے موقع پرخدمات قابل تعریف ہیں ڈپٹی کمشنر

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

ڈپٹی کمشنر نے عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کے مریضوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے
اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے عید کے موقع پر جس انداز میں خدمات سر انجام دی ہیں اور لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی ہیں وہ قابل فخر ہیں ڈاکٹرز اور سٹاف نے عید کے پر مسرت موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے کی بجائے اپنے فرائض کو ترجیح دی اور لوگوں کو صحت کی سہولیات لگاتار فراہم کیں عوام خدمت کرنے والے یہ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں میں پھول اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题