یوٹیلیٹی سٹور پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی کھانے پینے کی اشیاءمہنگی

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں یوٹیلیٹی سٹور پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی کھانے پینے کی اشیاءمہنگی کر دی گئی شہریوں کے لیے سستی آشیاءخریدنا مشکل ہو گیا ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے گھی, کوکنگ آئل, آٹا, چاول, مصالحہ جات اور دیگر اشیاءکی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ اب یوٹیلیٹی سٹور پر دستیاب مختلف برانڈ کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے کافی کے 100 گرام کی قیمت 50 روپے ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے کارن فلور 300 گرام 20 روپے شہد 250 گرام کی قیمت میں 95 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ تقریباً برابر ہو چکے ہیں اس لئے غریبوں کے لئے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes