ایشوریہ رائے نئی فلم میں انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments


ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے انیل کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمسازکرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں نظرآنے والی ایشوریہ رائے بچن ایک بار پھرسے فلموں میں سرگرم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں راکیش اوم پرکاش مہرا کی اگلی فلم ’’پھنے خاں‘‘میں انیل کپور کے ساتھ کاسٹ کرلیاگیا۔پہلے کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا ہوں گی لیکن گزشتہ دنوں راکیش اوم پرکاش مہرا نے ایشوریہ رائے سے رابطہ کیا اور انہیں فلم کا سکرپٹ بھی بھیجا تھا۔اس فلم کو انیل کپور ہی بنارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایشوریہ رائے بچن انیل کپور کے ساتھ ’ہمارادل آپ کے پاس ہے‘ اور ’تال‘ فلم میں کام کرچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme