ممبئی…بالی وڈ اداکار سنجے دت کو پونے کی جیل سے تیس دن کیلئے پیرول پر رہا کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو پونے کی یرواڈا جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا ۔انہیں ان کی بیوی کی بیماری کی وجہ سے مشروط رہائی دی گئی ہے اور ہفتے میں دوبار انہیں خار پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنا ہوگی۔سنجے دت کو اس سے پہلے اکتوبر میں بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔