عمران خان اور جہانگیر ترین کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ، کراچی میں مصروفیات کے باعث کپتان اپنے کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے جبکہ جہانگیر خان ترین کی جانب سے بھی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی  جانب سے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے لئے عدالت عظمیٰ عدالت میں دو درخواستیں جمع کروا ئیں گئیں تھیں۔حنیف عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کا غذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا ہے ،اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کروایاہے وہ بھی جھوٹا ہے۔گزشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد  14نومبر کو  فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ آج  (جمعہ )دوپہر  2 بجے کے قریب سنایا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy