ستائیسواں سالانہ استحکام پاکستان مشائخ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کنونشن کیصدارت مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکرینگے

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 27واں سالانہ عظیم الشان استحکام پاکستان مشائخ ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کنونشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں،صدارت دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارفرمائیں گے ۔روحانی کنونشن میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے وارثین انبیاء کی جماعت سے وابستہ لاکھوں مردوخواتین سمیت مذاہب عالم (ہندو،سکھ،بہائی،پارسی،بدھ مت،مسیحی )کی معتبرشخصیات شرکت کریں گی۔کنونشن6جولائی بروز جمعرات بعدا زنمازعصرتا7جولائی بروز جمعتہ المبارک تک روشن والی جھال بائی پاس لاثانی ویلفےئرکمپلیکس میں منعقد ہوگا،اس موقع پرعظیم الشان محفل ذکرونعت وسماع کابھی اہتمام ہوگا،خواتین کیلئے باپردہ انتظامات ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes