الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات جے آئی ٹی کو ارسال کر دی

Published on June 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments


کیپٹن صفدر کا اسلام آباد میں ایک پلاٹ ہے لیکن قیمت صرف اڑھائی لاکھ، مانسہرہ میں پلاٹ کی مالیت 7 لاکھ 86 ہزار روپے ہے
اسلام آباد(یو این پی) الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات جے آئی ٹی کو ارسال کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابقالیکشن کمیشن کی جانب سے جے آئی ٹی کو بجھوائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کے پاس 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا جبکہ 40 لاکھ کیش کی صورت میں موجود ہے۔ کیپٹن صفدر کا اسلام آباد میں ایک پلاٹ ہے لیکن قیمت صرف اڑھائی لاکھ، مانسہرہ میں پلاٹ کی مالیت 7 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔ 160 کنال زرعی ار اضی بھی ہے لیکن مالیت ظاہر نہیں کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کیپٹن صفدر نے راجن پور میں 8 مربع اور 15 ایکڑ زمین کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ اپنی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والی گاڑی کی قیمت 60 لاکھ جبکہ سعودی عرب میں اپنی گاڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes