عیدالفطر کے موقع پر گل فروشوں کی دکانوں اور بیکریوں پر خریداروں کا رش رہا،منہ مانگے دام وصول کئے

Published on June 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی) عیدالفطر کے موقع پر گل فروشوں کی دکانوں اور بیکریوں پر خریداروں کا رش رہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے منہ مانگے دام وصول کئے۔ عیدالفطر کے موقع پر عزیز و اقارب سے ملنے جانے والے اپنے پیاروں کیلئے کیک، مٹھائیاں، پھول اور گلدستے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ اس موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں کیک، پیسٹری اور مٹھائی کے کاریگروں اور مالکان کی چاندی رہی وہاں گل فروشوں نے منہ مانگے دام وصول کئے۔ عام دنوں میں 150 سے 200 روپے فروخت ہونے والا گلدستہ 300 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈالی جانے والی پھولوں کی پتیاں اور چادریں بھی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ان اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes