اسلام آباد، لاہور، پنڈی، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments


لاہور (یو این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں عید کے تیسرے روز وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم سہانا ہوا تو مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ دوسری طرف گلیوں اور نشیبی مقامات پر جمع پانی انتظامیہ کے دعووں کا منہ چڑاتا رہا۔ فیصل آباد میں تیز ہوا کیساتھ بادل خوب برسے، راولپنڈی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، شورکوٹ کینٹ، نارووال، بھکر، گجرات اور قصور میں بھی ابر رحمت جم کر برسی جس سے نشیبی علاقوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔ خیر پور، خضدار، لاڑکانہ، لوئردیر میں بھی رم جھم سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes