رشتہ داروں کو ہراساں کرنا میرے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے؛ میرواعظ عمر فاروق

Published on July 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments


سرینگر :(یو این پی ) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے شہید سرینگر کے ڈماؤن ٹاؤن علاقے میں باربار سخت ترین کرفیو اور بند شو کے نفاذ کے لئے سخت ترین کرفیو اور بند شوں کے لئے ریاستی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وجہ سے اندرون شہید سرینگر کے باشندوں کو شدید تکلیف اور ہراسانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور علاقوں میں تمام تجارتی سرگرمیاں روزمرہ کا معمول ٹھپ ہوکر رہ جاتا ہے اور یہ غیر انسانی بندشیں ان علاقوں میں رہ رہے لوگوں کے لئے جسمانی و نفسانی مصائب اور تکلیف کا موجب بنتی ہیں پلوامہ کے بہمنو گاؤن میں پیش آئے واقعہ جس میں جہانگیر وگے نامی ایک لڑکا شدید زخمی ہوا ہے کا تذکرہ کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا ہے کہ سرکاری فورسز کی طرف سے باربار مختلف علاقوں خاص کر قصبہ جات اور دہیات میں سرچ اور تلاشی کارروائیوں کے نتیجے میں نہتے افراد کے مارے جانے اور جائیداد و تعمیرات کے اتلاف کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پیدا ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں عام کشمیریوں کو سرکاری فورسز کی گولیوں اور بیلٹ گنوں کا سامنا ہے وہاں مزاحمتی قیادت انکے رفقا انسانی حقوق کے کارکنوں ڈانشوروں اخباری دفتروں اور تاجروں کو بھی عوامی تحریک کے ساتھ وابستگی دکھانے کے لئے ہراساں اور پریشان کیا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题