بیٹے کے اغوا ء میں باپ ملوث نکلا ، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے بھانڈا پھوڑ دیا 

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) بیٹے کے اغوا ء میں باپ ملوث نکلا ، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے بھانڈا پھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ملیر کے علائقے سے بازیاب ہونیوالا 16سالہ نوجوان بلاول سموں کے اغوا میں اس کا سگا باپ عارب سموں ملوث نکلا ہے ، ایک ہفتہ قبل مغوی کے والد نے میڈیا میں آکر بیان دیا تھا کہ ان کا جوان بیٹا اغوا ہوگیا ہے ، میڈیا میں خبریں آنے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی نے چھان بین شروع کرکے اس کے بیٹے کو تین روز قبل ملیر کے علائقے سے بازیاب کرا یا تھا ، تاہم پولیس کی چھان پین کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے اس کے باپ نے نوجوان بیٹے کے اغوا کے آڑ میں مخیرحضرات کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا ۔ اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے اپنی آفیس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرکے بتایا ہے کہ اغوا ایک ٹوپی ڈرامہ تھا ، باپ اپنے بیٹے کو ملیر میں بھائی کے گھر میں چھپا کر مختلف لوگوں کو بیلک میل کررہا تھا ، اور کروڑیں روپے وصول کرنے کیلئے دہمکیاں دیتا رہا ، پولیس کے بچے کے باپ عارف سموں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں بڑتے ہوےْ حادثات کی وجہ سے آےْ دن کئ اموات ہونا معمول بن گیا 
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) ٹھٹھہ ضلع میں بڑتے ہوےْ حادثات کی وجہ سے آےْ دن کئ اموات ہونا معمول بن گیا ، دہابھیجی سے ٹھٹھہ تک ازسر نو تعمیر روڈکی وجہ سے بغیر ڈاےْریکشن کے بورڈ کی وجہ اور ڈراےْوروں کو ٹریفک قوانین کی عدم آگاہی کے باعث حادثات میں اضافہ ہونے لگا،تفصیلات کے مطابق دہابھیجی سے ٹھٹھہ تک نیشنل ہاےْ وے کی ازسر نوتعمیر اور ڈبل روڈ بنانے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث آےْ دن کئ اموات ہونے لگیں ہیں،ڈبل روڈ بننے کی وجہ نےْ ڈراےْوروں کو ٹریفک قوانین معلوم نا ہونے اور آدھے بنے ہوےْ ڈبل روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مختلف حادثات میں انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے ٹھٹھہ میں کچھ عرصہ قبل نیشنل ہاےْ وے اےْنڈ موٹر وے پولیس اسلام آباد کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی سہولت کے لیےْ ڈراےْونگ سکھانے کا سینٹر قاےْم کیا گیاتھا جو کچھ عرصہ چلنے کے کے بعد نامعلوم وجہ سے بند کردیا گیا تھاجبکے ان حالات میں ٹھٹھہ ضلع میں ایسے سینٹروں کا ہوناجس میں پرانے سیکھے ہوےْ ڈراےْوروں کو اپنی ڈراےْونگ چیک کرواکر روڈ پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے اور نےْ سیکھنے والوں کو ایسے سینٹروں میں ڈراےْونگ سیکھنے اور انہیں سینٹروں سے ڈراےْونگ لاےْسنس جاری کرنے کے اختیارات دینے کی ضرورت ہے جس سے آنے والے وقت میں نیشنل ہاےْ وے اور سپر ہاےْ وے حادثات میں واضے کمی آسکتی ہے، ٹھٹھہ ضلع کی عوام نے آئی جی نیشنل ہاےْ وے اےْنڈ موٹر وے پولیس اور D.G نیشنل ہاےْ وے اےْنڈ موٹر وے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کے ٹھٹھہ ضلع میں موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈراےْونگ انسیٹیوٹ جو بلا جواز بند کردیا گیا تھا اس کو فوری دوبارہ شروع کیا جاےْ تاکے ٹھٹھہ ضلع میں بڑتے ہوےْ حادثات میں کمی آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاستی اداروں نے افراد کو غائب کیا ہے ،جس کے ذمہ دار حکمران ہیں
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ کے قومی کارکنان کو گم کرنے کے خلاف سندھ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ورثہ سمیت
دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے پانچ جولائے کو حیدرآباد سے نکلنے والا پیادل لانگ مارچ قافلہ ٹھٹھہ ضلع میں داخل ہوکر کراچی کے طرف روانہ ہوگیا ہے ، گم ہونیوالے قومی کارکنان خادم حسین آریجو ، ایوب کاندھڑو ، ہدایت لوھار کی بیٹیوں نیلم آریجو ، سورٹھ لوھار ، کوثرآریجو ، پنھل ساریو ، امرفیاض ، معشوق چانڈیو کی سربراھی میں رواں دواں قافلہ ٹھٹھہ کے حدود میں داخل ہوا تو ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی ، صحافیوں ، سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے پہول نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا ۔ ٹھٹھہ سے کراچی کے طرف روانگی سے قبل گم ہونیوالے قومی کارکنان کی بیٹیوں نیلم آریجا ، سورٹھ لوھار اور دیگر نے کہا کہ پانچ جولائی سے نکلنے والا قافلہ اپنے والدین کی آزادی کے لیے نکالا گیا ہے جو کہ سولہاں جولائی کو کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گا ۔ انھوں نے سندھی عوام سے اپیل کی ہے کہ پیادل لانگ مارچ قافلے میں شریک ہو، انھوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے ہمارے پیارے والدین کو غائب کیا ہے ،جس کے ذمہ دار حکمران ہیں ، اس موقع پر پیادل لانگ مارچ قافلے میں جئے سندھ محاذ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نیازکالانی ، جئے سندھ تحریک کے رہنماوں شبیر جمالی ، سورھیہ سندھی اور دیگر نے شرکت کی تھی پیادل لانگ مارچ کا قافلہ ٹھٹھہ کے حدود سے نکل کر کراچی کے طرف روانہ ہو گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیشن کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ پاپولیشن ٹھٹھہ کی جانب سے پبلک پارک مکلی سے پریس کلب مکلی تک شعور بیداری واک 
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) پاپولیشن کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ پاپولیشن ٹھٹھہ کی جانب سے پبلک پارک مکلی سے پریس کلب مکلی تک شعور بیداری واک کیا گیا ؛ جس کی قیادت محکمہ پاپولیشن ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ آفیسردوست علی شاھ ۔ ندیم قاضی سرور اوردیگر کررہے تھے ، واک میں محکمہ پاپولیشن سے تعلق رکھنے والے خواتین ملازمین سمیت درجنوں ملازمین نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکاء نے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے تین ماہ کا وقفہ ضروری ہے ، تین سال کے وقفے سے بچے اور والدہ کی صحت بھتر ہوتی ہے ۔ واک سے ڈاکٹر آکاش عباسی ، ڈاکٹر ماروی شاہ ڈاڈاآدم گندرو نے خطاب کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes