سٹی صدر پیپلز پارٹی قاری ذوالفقار سیالوی نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا

Published on May 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

dd
ڈسکہ(یو این پی) سٹی صدر پیپلز پارٹی قاری ذوالفقار سیالوی نے ضلعی عہدے داروں کا کارکنوں سے ناروا رویہ کے خلاف سٹی صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے وہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں اپنا استعفی بلاول بھٹو کو فیکس کردیا ہے انہوں نے کہا ہم کارکنوں کا استعمال نہیں ہونے دیں گے اور پیپلزپارٹی کے ادنی کارکن کی حیثیت سے کارکنوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر کے خلاف کارووائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا کسی بھی پارٹی تقریب میں کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا موقف ہے کہ حسب سابق ضلعی صدر نے پیپلزپارتی دوسرے سیاستدانوں سے گٹھ جوڑ کیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاتا ہے کہ گذشتہ انتخاب میں بھی پارٹی پالیسی کے خلاف انہوں نے ق لیگ کے امیدوار سے ہمدردی کی تھی جبکہ پی پی130کی نشست پیپلزپارٹی کے حصہ میں آئی تھی انہو ں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے اعلی حکام فوری طور پر کر کے پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھائیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وفد کے ہمراہ جلد بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کر کے صورت حال سے آگاہ کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme