جلد احتجاج کی کال دوں گا، عوام تیاری رکھیں، عمران خان

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں، یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سازش سے ہماری حکومت ہٹائی گئی، امریکا کے پالتو اوپر آکر بیٹھے ہیں، اس کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، یہ ان کیخلاف کبھی اسٹینڈ نہیں لیں گے، میری حکومت ختم ہوتے ہی اسرائیل اور بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، ہمارے خلاف سازش کرنے والے فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes