نو بال پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا منفی ریکارڈ مورکل کے نام

Published on July 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments


برمنگھم(یو این پی) جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورن مورکل ایک ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے۔مورکل نے کہاکہ یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہی ہے، اگر یہ نوبال نہ ہوتیں تو میرے کھاتے میں مزید 13 وکٹوں کا اضافہ ہوچکا ہوتا، میں اپنی اس خامی پر قابو پانے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں تاہم میرا اپنے رن اپ میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لارڈز ٹیسٹ میں جب بین اسٹوکس کی وکٹ سے مورکل لائن سے پاؤں باہر ہونے کی وجہ سے محروم رہے تو یہ 13 واں موقع تھا جب اس انداز میں انھیں حریف کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے باوجود خالی ہاتھ رہنا پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题