آپ کے پیٹ میں کئی کلو زہریلا مواد موجود ہے،صاف کرنے کا طریقہ جانئے

Published on July 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments


برمنگھم  (یوا ین پی)  سڑکوں پر پھیلا ٹریفک کا دھواں ہو یا بیوٹی پراڈکٹس، جدید زندگی اور ہماری روز مرہ استعمال کی مصنوعات ہمارے جسم میں ڈھیروں زہریلے مواد جمع کرتی رہتی ہیں۔ اگرچہ ہم اس مسئلے سے بے خبر رہتے ہین لیکن یہ ہمارے جسم کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور موٹاپے کی بڑی وجہ ہیں کیونکہ زہریلا مواد اپنے اندر بڑی مقدار میں چربی بھی زخیرہ کر لیتا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ایک آسان اور کارگر نسخہ حاضر ہے جسے اکسیر لیموں بھی کہا جاتا ہے۔
اجزاء
ایک کپ پانی
ایک لیموں کا جوس
سیب کا سرکہ ایک چمچ
شہد ایک چمچ
تازہ ادرک ایک چوتھائی چمچ
اس آمیزے کو چند دن کے لئے نہار منہ استعمال کریں، نہ صرف آپکے جسم سے زہریلا مواد خارج ہو جائے گا بلکہ آپ کا ہاضمے کا نظام درست ہو جائے گا اور آپ بہت ہلکا پھلکا بھی محسوس کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes