پروین کو زہر دیکر جبکہ نا معلوم عورت کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی

Published on December 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments

\"PHOTO.LALYANI.\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پروین بی بی کو آشنا نے زہر دیکر جبکہ نا معلوم عورت کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی محمد صفدر کے مطابق میری ہمشیرہ پروین بی بی نے دو سال قبل اپنی بیٹی کی شادی حویلی پہلوان والی پر تھی جہاں پر اس کا آنا جانا تھا ، حویلی پہلوان والی میں محمداکرم فوجی نامی شخص سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور گزشتہ دو ماہ سے اسی کے پاس رہ رہی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز محمد اکرم فوجی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری ہمشیرہ پروین بی بی کو کوئی زہریلی دوا دے کر قتل کر دیا ہے۔جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ نواحی گاؤں گرین کوٹ کے قریب نہرسے 25سالہ نامعلوم عورت کی لاش ملی ہے جس نا معلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes