ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک

Published on July 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی) بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے ایک جوان اور دو شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بھرپور کارروائی کر کے 5 بھارتی فوجی ہلاک کر دیے۔ بھارت کی جانب سے کٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید جبکہ دو شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے نیزہ پیر، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز میں اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک جوان شہید اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت سے 2 شہری بھی شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی آئندہ خلاف ورزی کا جواب شدید اور موثر ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes