بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments


نئی دہلی(یو این پی) بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن ،تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے سشما سوراج کی مداخلت سے یہ علاج مکمل ہو سکا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کمال صدیقی کے چار ماہ کے روحان کے آپریشن بھارت کے نوئیڈا ہسپتال میں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھارتی حکومت نے ویزہ دینے سے انکا ر کیاتھا تاہم سشماسوراج کی مداخلت سے ویزا پراسسینگ میں آسانی ہوئی۔روحان اس ما ہ جولائی کی 12تاریخ کو ہسپتال میں لایا گیا تھاجبکہ اس کا آپریشن 14جولائی کو ہواتھا۔ڈاکٹروں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روحان کو 5گھنٹے کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme