حجاب کیوں اتاروں؟ برطانوی خاتون نے اسکول انتظامیہ پر مقدمہ کردیا

Published on July 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments


لندن(یو این پی) برطانوی دارالحکومت میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کی والدہ کو نقاب پہننے سے روکنے پر خاتون نے انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہولینڈ پارک نامی اسکول میں نئے طلبہ کے والدین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں راشدہ سروغ نامی مسلمان خاتون نے نقاب پہن کر شرکت کی کوشش کی۔اسکول انتظامیہ نے تقریب میں شرکت کے لیے خاتون کو نقاب اتارنے کا حکم دیا اور انہیں ایک کمرے میں لے جاکر سمجھانے کی کوشش کرتے رہے، منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرسکتیں تو تقریب میں شرکت کیے بغیر گھر جاسکتی ہیں۔راشدہ سروغ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے امتیازی سلوک برتنے پر عدالت میں مقدمہ درج کردیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے اس رویے پر شدید صدمہ پہنچا۔مسلم خاتون نے کہا کہ نقاب پہننے پر لندن کی گلیوں میں بھی کئی لوگ تنقید کرتے  اور گالیاں دیتے ہیں تاہم میں سمجھتی ہوں کہ وہ پڑھے لکھے نہیں مگر اسکول میں عام طور پر پڑھے لکھے لوگ موجود ہوتے ہیں اور خود کو مہذب بھی کہلواتے ہیں اس لیے اسکول ٹیچرز کے اس رویے پر بے حد افسوس ہوا۔راشدہ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی بے حجاب خاتون کے ساتھ زور زبردستی نہ کرے اور اسکول میں موجود ایسی سوچ کے حامل افراد کو سزا بھی ملے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog