جدہ(یو این پی) ترک صدر خلیجی ممالک کےدورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے شاہ سلمان سےملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تناؤ پر تبادلہ خیال کیا۔ طیب اردوان شاہی محل پہنچے تو شاہ سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر نے اعلیٰ سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترک صدر سعودی عرب کے بعد کویت اور قطر بھی جائیں گے۔ قطر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کا دورہ خلیجی ممالک میں جاری تناؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔