سپریم کورٹ کے تین بنچ(آج )سے شروع عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات سنیں گے

Published on July 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ کے تین مختلف بنچ(آج)پیرسے شروع عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ عدالت عظمیٰ کی کازلسٹ کے مطابق بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب ، بنچ دوئم جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اورجسٹس مظہر عالم خان میاں خیل جبکہ ، بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا ، معمول کے آئندہ ہفتہ کے دوران فاضل عدالت فوجداری و دیوانی مقدمات کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے جن مقدمات کی سماعت کرے گی ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عوامی عہدہ کیلئے نااہلیت کیس، سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ ازخود نوٹس کیس اور جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق مقدمہ شامل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog