پاکستان کے دشمن کبھی ہمیں ہرا نہیں سکیں گے: کمانڈر سدرن کمانڈ

Published on December 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

7
 زیارت(یو این پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے پاکستان کے دشمن کبھی ہمیں ہرا نہیں سکیں گے۔ پاکستان دنیا کا عظیم ترین ملک بنے گا۔ وہ زیارت ریذیڈنسی میں قائداعظم کے یوم ولادت پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے نغموں، ٹیبلوز اور ثقافتی رقص نے سماں باندھ دیا۔مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل میجر جنرل ندیم احمد انجم نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا جس کے بعد سکول اور کالج کے طلبہ نے ٹیبلو، ملی نغمے اور ثقافتی رقص پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ قائد اعظم کی انتھک محنت کے باعث یہ قیمتی تحفہ ہمیں نصیب ہوا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد جناح کو بلوچستان اور یہاں کے عوام سے بے پناہ محبت تھی۔ تقریب کے آخر میں طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes